راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)تحریک لبیک پاکستان کی اپیل پر پیر کو راولپنڈی میں شٹر ڈائون ہوا نہ ہی پہیہ رکا۔حالانکہ راولپنڈی کی تمام سرکردہ تاجر تنظیموں نے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔میٹرو بس سروس کی بندش کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر گزشتہ کئی روز سے ٹریفک معمول سے ہٹ کر تھی۔تاہم پیر کو بازار بھی معمول سے زیادہ کھلے اور ٹریفک بھی گزشتہ دنوں کے مقابلے میں زیادہ تھی۔حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاہدے کی خبروں کے ساتھ ہی جو حساس مقامات کے بازار تھے وہ بھی کھل گے تھے۔جبکہ اندورنی سڑکوں پر واقع دوکانیں پہلے ہی کھلی ہوئیں تھیں۔سرکاری اعلان کے مطابق تعلیمی ادارے آج(منگل)کو بھی بند رہیں گے۔دھرنا ختم ہونے کے اعلان سے راولپنڈی کے شہریوں اور تاجروں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔