• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو قتل کیس ،بری پانچ ملزمان کی مزید 60روز کیلئے نظر بندی کا فیصلہ آج ہو گا

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے بری ہونے کے باوجود نظر بند پانچ ملزمان کو مزید 60روز کیلئے نظر بند کرنے کا فیصلہ آج ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔نظر بندی کے حوالےسے فیصلہ کی درخواست اڈیالہ جیل حکام نے کی تھی۔پانچوں ملزمان کی نظر بندی کی معیاد آج (منگل)کو ختم ہورہی ہے۔رفاقت حسین،حسنین گل،اعتزاز شاہ،رشید احمد اور شیر زمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نظر بندی کے احکامات جاری کئے تھے۔جس کے بعد 29ستمبر 2017کو ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ان پانچوں کی 60روز کیلئے نظربندی کے احکامات جاری کئے تھے۔جس کی معیاد28نومبر2017کو پوری ہورہی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کو جیل حکام نے مراسلہ بھجوایا تھا۔جس میں درخواست کی گئی تھی کو پانچوں ملزمان کی نظر بندی ختم ہونے سے قبل اگر مزید نظربندی درکار ہے تو مزید60روز کیلئے نظربندی کے احکامات جاری کئے جائیں۔
تازہ ترین