اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے نجی ٹی وی کے ڈائریکٹروں کی سیکورٹی کلیرنس کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کے دوران معاملہ دوبارہ سندھ ہائیکورٹ کو بھجوا تے ہوئے ہائی کور ٹ کو فریقین کے دلائل سن کر معاملے کا میرٹ پر ایک ماہ کے اندر اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے ،جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے منگل کے روز مقدمہ کی سماعت کی تو بول ٹی وی نیٹ ورک (لبیک پرائیوٹ لمیٹیڈ )کے وکیل انور منصور نے موقف اختیار کیا کہ سکیورٹی کلیئرنس کے حوالے سے اعتراض آیا تھا جسے دور کردیا گیا ہے ، جس پرپیمرا کے وکیل نے کہا آئی بی نے بھی سکیوٹی کلیرنس کے حوالے سے اعتراض کیا ہے کہ بول انتظامیہ کیخلاف کئی مقدمات درج ہیں،جس پر وکیل نے کہا کہ کئی کیسز ختم ہو چکے ہیں۔