استنبول ( نیوز ایجنسیز ) روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا کو نمائشی میچ کے دوران مداح نے شادی کی پیشکش کر دی ،فین کے اس اقدام پر گراونڈ میں موجود شائقین ہنستے رہ گئے ۔ ترکی کے شہر استنبول میں نمائشی میچ کھیلتے ہوئے ایک دل جلے فین نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹینس کوئن ماریہ شراپووا کو شادی کی پیشکش کر ڈالی۔ اس پر ٹینس کوئن نے کسی بھی ناراضی کا اظہار کیے بغیر خوش دلی سے مذکورہ شخص کو سر ہلا جواب دیا کہ ’’شاید‘‘۔ اس پر کورٹ میں موجود تمام افراد بے ساختہ ہنس پڑے۔یاد رہے کہ ماریہ کے ساتھ ماضی میں بھی ایسا ہوچکا ہے۔