• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ورلڈ الیون کا ایک میچ پشاور میں ہوگا، پی ایچ ایف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نےخیبر پختون خواہ کے سابق وزیر کھیل او پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید عاقل شاہ کی تجویز سے اتفا ق کرتے ہوئےورلڈ الیون کا ایک میچ پشاور میں کرانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ جبکہ اگلے سال بڑ ا ڈومیسٹک ایونٹ کے پی کے میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ قومی چیمپئن شپ آئندہ ماہ سکھر میں ہوگی۔پی ایچ ایف کے اعلامیے کے مطابق صدر خالد کھوکھر جلد عاقل شاہ سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کرینگے۔ دریں اثنا خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے پشاور کو نظرانداز کرنے کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔
تازہ ترین