راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے، اپنے نامہ نگار سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن نوید اسلم چوہدری کو ڈی جی آر ڈی اے کا چارج بھی دیدیا گیا ہے۔قبل ازیں یہ چارج ڈپٹی کمشنرراولپنڈی طلعت محمود گوندل کے پاس تھا۔ ادھر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کے کام کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ دونوں اسسٹنٹ کمشنرز کو تقویض کئے گے اختیارات کی تفصیل سے محکمہ کو آگاہ کیا جائے۔نئے سول سرونٹس رولز کے بعد راولپنڈی میں اسسٹنٹ کمشنر ہیں کوارٹر اشعر اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کی تعیناتی کی گئی تھی۔