• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڑ توڑ سے سیاسی تبدیلی کی ہمیشہ مخالفت کی ،آصف زرداری

Asif Ali Zardari Always Opposed The Political Change With The Alliance

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی تبدیلی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے آنی چاہیے ۔

ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ جوڑ توڑ کے ذریعے سیاسی تبدیلی کی ہمیشہ مخالفت کی ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ سیاسی انجینئرنگ اور مذہبی نسل پرستی تھوپنے کی مخالفت کرتے رہیں گے،پیپلز پارٹی عوام کےاختیارات غصب کرنے کے خلاف مزاحمت کا عہد کرتی ہے۔

سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی نے اصولوں اور نظریات کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا،جمہوریت کے لئے ہماری جدوجہد کا کوئی ثانی نہیں ۔

تازہ ترین