• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عدالت نے سفیر کے قتل کےملزم کوبے قصور قراردیدیا

واشنگٹن(نیوزڈیسک)لیبیا میں2012میں بن غازی میں کیے گئے حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو قتل کے الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطاابق واشنگٹن کی ایک عدالت نے احمد ابو ختالہ کو امریکی سفیر کے قتل کے الزامات میں بے قصورقرار دے دیا ہے۔ عدالت میں یہ ثابت نہ ہو سکا کہ وہ اس حملے میں ہلاک ہونے والے امریکی سفیر کرسٹوفر اسٹیونز اور دیگر امریکی اہلکاروں کے قتل میں براہ راست ملوث تھا۔ تاہم عدالت میں اس پر کم دہشت گردی کے الزامات ثابت ہو گئے۔ ان جرائم پر اسے عمر قید سنائی جا سکتی ہے۔
تازہ ترین