ملتان(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمدادریس احمد نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ہر محکمہ میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں،کسی ایک پولیس ملازم کے غلط کام کرنے کی وجہ سے پورے محکمے کو بدنام کرنا درست نہیں ہے، محکمہ پولیس میں قابل اور محنتی پولیس افسران کی کمی نہیں ہے، ایسے افسران کیلئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ان کو سیکنڈ کلاس سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نواز اگیا ہے۔ جس کے بعد ازاں ان کی ترقی پر مثبت اثر ات مرتب ہوتے ہیں۔ جس کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی اور دیگر پولیس افسران کو باور کرانا ہوتا ہے کہ وہ بھی محکمہ پولیس میں فرض شناسی اور ذمہ داری سے فرائض سرانجام دیں تاکہ ان کو بھی سیکنڈ کلاس سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا جا سکے۔