سکھر (بیورو رپورٹ) کندھرا کے رہائشی سومرو برادری کے افراد نے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین برکت علی، محسن علی سومرو ودیگر نے الزام عائد کیا کہ علاقے کے بااثر افراد نے زمین کے تنازع پر 3روز قبل نوجوان محمد علی پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا، پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی ہے۔ ملزمان ہمیں خاموش رہنے کے لئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے پولیس کے بالا افسران سے اپیل کی کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔