گوجرانوالہ میں ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا، پہلےمرحلےمیں اہلکاروں کو 100موٹر سائیکل ایمبولینسیں دی گئی ہیں۔
ڈی جی ریسکیوڈاکٹر رضوان نے نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں سے حلف لیا۔
ڈی جی ریسکیو کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکلز بائیک ایمبولینس جدید طبی آلات سے آراستہ ہیں اور یہ ایمبولینس گلی محلوں اور گنجان آباد علاقوں میں شہریوں کو طبی امداد فراہم کریں گے۔
ان موٹر ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر اور آگ بجھانے والے آلات بھی نصب ہیں۔