وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لودھراں اور بہاولپور میں اسپیڈو بسوں کے اجرا کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ان بسوں میں ای ٹکٹنگ کا جدید نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
وڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ شاندار بس سروس علاقے کے عوام کے لئے حکومت پنجاب کا تحفہ ہوگی، لاہور اور ملتان میں اسپیڈو بسوں کے اجرا سے عوام کو باوقار طریقے سے سفر کی سہولت ملی ہے۔
خصوصی افراد کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ خصوصی افراد کی بہتری ہماری اخلاقی، سماجی اور مذہبی ذمہ داری ہے،3فیصد کوٹہ کے تحت4848 خصوصی افراد کو سرکاری ملازمتیں دی گئی ہیں،مجموعی طور پر1550نابینا افراد کو سرکاری ملازمتیں دی گئی ہیں۔