• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان خود مختار ملک،امریکی ڈو مور کیلئے تیار نہیں ،سراج الحق

Pakistan Is Independent Country Not Ready For The American Do More Siraj Ul Haq

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد اور خود مختار ملک ہے اور امریکی ڈو مور کے لئے ہر گز تیار نہیں ۔

امیر جماعت اسلامی نے خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں زرعی تربیتی ادارے پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی افراد کی عیادت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس پر واضح کیا جائے کہ پاکستان خود مختار ملک ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ دہشت گردی کے واقعات عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، پڑوس میں چھپے لوگ ہمارے ملک کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کا حل اس کیخلاف متحد ہوکر مقابلا کرنا ہیں۔

سراج الحق کے مطابق خطے میں سارا انتشار امریکہ کی وجہ سے ہے، دورہ پاکستان کے دوران امریکی وزیر دفاع پر واضح کرنا ہوگا کہ پاکستان ڈومور کے لئے ہر گز تیار نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی افغانستان سے جانے کیساتھ ہی پاکستان میں امن قائم ہوگا ۔

 

 

 

 

 

 

تازہ ترین