• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کی محاذ آرائی وفاق کیلئے خطرہ ہے ، جاوید ہاشمی

The Clashes Are Institutions Danger Of The Federation Javed Hashimi

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملک مشکل صورتحال سے گزررہا ہے،اداروں کا ایک ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ، سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں سے جگ ہنسائی ہوئی ہے،نظریہ ضرورت آج بھی زندہ ہے۔

جاوید ہاشمی کے روزنامچے پر مبنی تصنیف ’زندہ تاریخ ‘ کی تقریب رونمائی وزیر ریلوے سعد رفیق ، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ، مصنف جاوید ہاشمی نے خطابات کئے ۔

جاوید ہاشمی کا کہناتھاکہ ریاست کو اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں، لازم ہے کہ ملک کے تمام ادارے اکھٹے ہوں، پاکستان کےتمام ادارے آئینی حد میں رہیں، ان کے درمیان محاذ آرائی وفاق کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی حالات نہیں بدلے جمہوری نظام کے خلاف سازشیں ہور ہی ہیں،اب سب باتیں سامنے آگئی ہیں، یہ فیصلہ کن مرحلہ ہے،حق حکمرانی پارلیمنٹ کو ملے گا یا کسی کو بھی نہیں ملے گا۔

جاوید ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ ہماری سپریم کورٹ نے جو فیصلے سنائے ہیں وہ پوری دنیا میں مذاق بن گئے، سازشیں ہوتی ہیں تو پھر دس سال کے لیے ججز اس کی توثیق کر دیتے ہیں۔

پی پی کے مرکزی رہنما اور چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے مذہب کو استعمال کیا جا رہا ہے، فیض آباد دھرنا پر آرٹیکل 246 کہتا ہے پرائیویٹ لشکر نہیں بن سکتے، یہ آئین کی خلاف ورزی ہمیں نظر نہیں آتی،پاکستان وارلارڈ ازم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

تقریب سےخطاب میں مقررین نے جمہوریت کے جاوید ہاشمی کی جدوجہد کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ماضی کی طرح جمہوریت پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

 

 

تازہ ترین