عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگلے سال الیکشن ہوتے نظر آرہے نہ نوازشریف کا سیاسی مستقبل نظر آرہا ہے ۔
مانچسٹر میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں حالات کی خرابی کے ذمہ دار نواز شریف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو ماضی میں عدلیہ کے فیصلے قبول تھے اب انگلیاں اٹھا رہے ہیں ۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ پی پی بھی اب نواز شریف کا سہارا نہیں بنے گی، کرپٹ مافیا کا بچنا مشکل ہے، سب کی کرپشن پکڑی جائے گی۔