• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن پر بے یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں :سراج الحق

The Clouds Are Ignored On The Election Siraj Ul Haq

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ منصوبے کے تحت 2018ء کے انتخابات کو گردوغبار کے حوالے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بروقت الیکشن چاہتی ہے تاکہ ملک میں جمہوریت کا پہیہ چلتا رہے،قرضے معاف کرانے اور دولت بیرون ملک منتقل کرنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

سراج الحق کا مزیدکہنا ہے کہ فیوڈلز کرپشن اور لوٹ مار کی دولت کے بل بوتے پر پورے الیکشن پراسس کو یرغمال بناتا ہے، جماعت اسلامی ملک کی واحد نظریاتی جمہوری اور پروگریسو جماعت ہے ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تین تین بار اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کا کوئی نظریہ ہے نہ ان کے پاس ملک و قوم کی خدمت کا کوئی منصوبہ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس ایک آفاقی نظریہ ہے جس کی بنیاد پر یہ ملک قائم ہواتھا،  یقین ہے کہ قوم لٹیروں کے چنگل سے نکل کر آج نہیں تو کل ضرور جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شامل ہوگی۔

تازہ ترین