• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، سنیدھی چوہان

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ گلوکارہ سنیدھی چوہان نے کہا ہے کہ نئے گلوکاروں کے آنے سے مجھ میں موسیقی کی دنیا میں نئے تجربات کرنے کا جذبہ بڑھتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ سنیدھی چوہان نے کہا ہے کہ دنیا میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ ہر سال موسیقی کے شعبے میں نئے آرٹسٹ آرہے ہیں جن سے ان میں کچھ نیا کرنے کا جذبہ بڑھتا ہے کیونکہ ان سے مجھے نیا جوش و خروش اور حوصلہ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کو سراہنا مشکل ہوتا ہے لیکن اگر آپ یہ کر لیتے ہیں تو یہ بطور آرٹسٹ آپ کو آگے بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔
تازہ ترین