کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی گجرات کو خطرناک مذہبی جنونیت کی طرف لے کر جارہے ہیں اور ہمیں خطرہ ہے کہ انتخابات میں حالات خراب ہوں سکتے ہیں۔ راہول گاندھی کانگریس کی صدارت کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے۔ مودی بھرپور انتخابی مہم پر ہیں انہوںنے چند دنوں کے دوران بہرائج، راجکوٹ اور سوئیندر نگر میں انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ۔جونا گڑھ میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کانگریس پارٹی پر سخت تنقید کی اور اس الزام کی تردید کی کہ بلٹ ٹرین سے کوئی نقصان ہوگا۔ انھوں نے جونا گڑھ والوں سے سوال کیا کہ کیا نہرو نے جونا گڑھ کو بیچ نہیں دیا تھا اور اگرسردار پٹیل نہ ہوتے توجونا گڑھ آج کہاں ہوتا۔ واضح رہے کہ جونا گڑھ تقسیم ہند کے وقت پاکستان کا حصہ تھا جس پر بھارت نے بالجبر قبضہ کیا تھا۔