• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتشار بڑھ رہا ہے، سیاسی فیصلہ کرنا ہوگا، شیخ رشید

Anarchy Is Growing Political Decision Has To Be Done Sheikh Rashid

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کہتے ہیں کہ انتشار بڑھ رہا ہے ، کوئی سیاسی فیصلہ کرنا ہوگا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتےہوئے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ اہم ہے، ماڈل ٹاؤن میں 14افراد شہید ہوئے تھے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسران کیس میں اہم کردار ادا کرنے پر تیار ہیں،پولیس افسران کا عدالت میں وہی کردار ہوگا جو بھٹو کیس میں مسعود شریف کا تھا ۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان تمام پولیس افسروں کو واپس بلایا جارہا جنہیں باہر تعینات کیا گیا تھا، طاہرالقادری بھی موجود ہیں۔

تازہ ترین