شوبز کی دنیا میں اپنا نام پیداکرنےکے لیے اکثر فنکاروں کو کئی کئی سال لگ جاتے ہیں ،لیکن اس لڑکی نے تو انتہائی کم عمری میں ہی شہرت حاصل کر لی ہے۔
جی ہاں روس سے تعلق رکھنے والی اینسٹیزیا نامی 6سالہ ماڈل نے دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور یہ خطاب اسے سوشل میڈیا پر اس کے لاکھوں مداحوں کی طرف سے دیا گیا ہے۔
نیلی آنکھوں والی گڑیا جیسے خدوخال کی حامل اینسٹیزیا نے محض 4 برس کی عمر میں ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کردیا تھا جب اس کے ہم عمر بچے دنیا سے بے پروا نت نئے کھلونوں سے کھیلتے تھے۔
آج بڑے سے بڑے میگزین اس ننھی ماڈل کی فوٹو شوٹ کے لیے بے قرار رہتے ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اینسٹیزیا کے 5لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں۔