گلگت بلتستان کے ایک ہوٹل کے کمرے میں گیس بھرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کے ضلعی ہیڈکواٹر خپلو کے ہوٹل کے کمرے میں ہیٹر سے گیس لیکیج کے باعث سوئے ہوئے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تمام افراد کا تعلق گانچھے سے ہی تھا، پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہیں ۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد یہ ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی،مزید تفتیش جاری ہے۔