• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ تک کرپٹ لیٖڈروں اور حکومت کا فیصلہ ہوجائے گا، شیخ رشید

لندن(ودود مشتاق) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگلے دو ماہ کے دوران لندن، دوبئی، سپین امریکہ اور جرمنی سمیت دینا بھر میں ان پاکستانیوں کے اکاونٹس منجمد ہوجائینگے جنہوں نے پاکستان سے لوٹ مار کے ذریعے دولت بیرون ملک جمع کرا رکھی ہے۔ وہ گزشتہ روز پاکستان روانگی سے قبل لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ ملک کی مذہبی قوتوں سے مل کر انتخابی اتحادبنائیں گےاور ہر مذہبی قوت کو اسکا حصہ بقدر جسہ دیا جائیگا۔ انہوں نے عمران خان اور مولانا سمیع الحق کی ملاقات کووقت کا اہم تقاضا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسےتمام قوتوں کی پشت پناہی حاصل تھی۔ایک سوال پرشیخ رشید کا کہنا تھاکہ جسٹس نجفی رپورٹ منظر عام پر لانے کے عدالتی فیصلے کے بعد وہ وزیراعلیٰ پنجاب کو پھانسی پرلٹکتا دیکھ رہے ہیں، انہوں نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے انہیںاجرتی قاتل اور دہشت گرد قرار دیا اوران پر پنجاب میں مذہبی دہشت گردی پھیلانے اور فرقہ وارانہ فسادات کی بنیاد رکھنے کا الزام لگایا ۔شیخ رشید نے کہا کہ اگلے سال مارچ تک کرپٹ لیٖڈروں اور حکومت کے بارے میں فیصلہ ہوجائیگا اور یہ لندن میں چلتے پھرتے بیمار کرپٹ لوگ بھی قابو میں آجائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی اور بانی ایم کیو ایم کا ایک ہی ایجنڈا ہے جسکی سپورٹ نواز شریف کر رہے ہیں۔انہوں پیپلز پارٹی کوپیسٹری چور ہے اور مسلم لیگ (ن)کو بیکری چور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ان سب کا حساب جلد ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ 2018میں انتخابات ہوتے نہیں دیکھ رہے ہیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شوکت صدیقی جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں اسلئے انکے ریمارکس کے حوالے سے کوئی تشویش نہیں ۔فیض آباد دھرنے کے دوران جاں بحق ہونے والے 7افراد کی ابھی تک پوسٹ مارٹم رپورٹ اور میڈیکل رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کرپٹ اور نوازشریف مفاداتی انسان ہیں۔
تازہ ترین