ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پیک منصوبہ کے تحت چینی ماہرین کل سے ریلوے ملتان ڈویژ ن کے علاقہ ساہیوال سے بہاولپور تک ریلوے پھاٹکوں کا معائنہ کریں گے ،چیکنگ کا یہ سلسلہ 2 روز تک جاری رہے گا،بتایا گیا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے تحت ریلوے پھاٹکوں کو اپ گریڈ جب کہ بعض جگہ پر انڈر پاس بنانے کا کام زیر غور ہے۔