• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اوکھئی‘ گجرات سے ٹکرا گیا، سورت میں تیز بارشوں کی پیشگوئی

Surat Receives Light Rainfall After Cyclone Ockhi

بھارت میں سمندری طوفان ’اوکھئی‘ ریاست گجرات سے ٹکرا گیا جس کے بعد سورت میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی ہے ، جبکہ شہر کے اسکول اور کالجز بند کردیے گئے ۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے خدشے کے پیش نظر ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ذرائع موسمیات نے آج طوفان کا زور ختم ہو نے کی پیش گوئی بھی کی ہے ، جبکہ دوسری جانب طوفان اور بارش کے باعث درخت گرنے اور گھر تباہ ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

india-cyclone02

اس سے قبل سمندر طوفان اوکھئی منگل کے روز ممبئی کے ساحل سے ٹکرایا جس کے بعد شہر میں ریکارڈ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے دوران ممبئی میں گزشتہ 140برسوں میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ بارش ہے۔

ذرائع موسمیات نے بتایا ہے کہ ممبئی میں 17اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث تامل ناڈو ، کیرالا اور دیگر ملحقہ علاقوں میں تباہی ہوئی ہے۔

تازہ ترین