امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضہ قبول نہیں کرتے نہ ہی امریکہ کو بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کی اجازت دیں گے۔
لاہور میں اسٹو ڈنٹس ایجوکیشن ایکسپو سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کے اعلان کی ترکی اور سعودی عرب نے مذمت کی ہے۔
ان کا کہناتھاکہ اس معاملے پر نوجوانوں سے مشاورت کے بعد اپنا لائحہ عمل طے کریں گے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ملک سے کرپشن، بے روز گاری اور بد امنی کا خاتمہ صرف ایماندار حکمران ہی کر سکتے ہیں۔