ملتان( سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی ملتان شہر کے صدر ملک نسیم حسین لابر، جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، سیکرٹری اطلاعات ریاض رضا، خواجہ محمد عمران نے اسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں مرکزی جلسہ کی کامیابی پر قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کا 15 دسمبر کا جلسہ بھی تاریخی ثابت ہوگا ،سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ پبلک ہونے کے بعد ذمہ داران کا یقین کرکے ان کے خلاف قرار واقعی کارروائی کی جائے ، دریں اثنا پیپلزپارٹی شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات شہناز لودھی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے ، مزید برآں پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب کے سابق صدر سلیم لرحمٰن میو نے بستی ملوک کا دورہ کیا اور وہاں ناراض کارکنوں سے ملاقات کی ،اجلاس میں محمد رفیق چوہان سابق رہنما پی پی بستی ملوک اور محمد ارشد کھوکھر بشر احمد (بلی والہ) منظر عباس چک نمبر 1 گلز ار یور عاشق بلو چ رانا خالد نون نے اپنے ساتھیو ں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پر طارق فاروق عسکر ی ،سید عرفان شاہ ملک سعید اختر نے بھی خطاب کیا ۔