ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ کے احاطہ میں سینئر جج کی عدالت کے باہر خان گڑھ کے رہائشی ملک فیض بخش نے اپنی بیوی اور 2 بچوں کے ہمراہ اپنے بیٹے کیخلاف احتجاج کیا،اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بیٹے کی جانب سے کئے گئے مظالم پر ازخودنوٹس لینے کا مطالبہ درج تھا۔ شہری کا کہنا تھا کہ اسے بیٹے سلمان نے گھر سے بے دخل کر دیا ہے اور سامان پر بھی قبضہ کررکھا ہے۔اس معاملہ میں پولیس تھانہ خان گڑھ مقدمہ درج کرکے کارروائی نہیں کررہی ہے۔