• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریڈٹ کارڈ ڈیٹا چوری کرنیوالا ملزم راولپنڈی سے گرفتار

 اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ایف آئی اے اسلام آباد زون نے سائبرکرائم میں ملوث راولپنڈی کے رہائشی ثاقب اللہ کو گرفتار کر کے عدالت سے اس کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے ٹیم مقر ر کر دی گئی ہے ۔ ریجنل ڈائریکٹر ایف آئی اے شکیل درانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ کا ڈیٹا چوری کرتا تھا، جدید آلات کو اے ٹی ایم مشین کے ساتھ لگا کر پاس ورڈ ہیک کرتا تھا،ملزم سوشل میڈیا کےذریعے خواتین کو بلیک میل بھی کرتا تھا،رشیدہ بیگم اور نور کمال نامی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز برآمد ہوئے ہیں، جسمانی ریمانڈ میں مزید انکشافات سامنے آئیں گے، ملزم کے انٹرنیشنل ہیکرز کے ساتھ بھی رابطے تھے جن سے وہ مدد لیتا تھا،ہمیں کچھ خفیہ اطلاعات تھیں جن پر کاروائی کی کی گئی۔شکیل درانی نے مزید بتایا کہ گرفتارملزم کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، کا ڈیٹا چوری کر کے رقوم نکلواتا تھا،ملزم سے چوری کرنے کےمختلف آلات جن میں ایم ایس آر، انفارمیشن سکیمر برآمد کیے گئے،جلد ہی گینگ کے دوسرے کارندوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ،ان ہیکرز کے ساتھ انڈین اور کنیڈین ہیکرز مل کر کام کرتے ہیں،ملزم ثاقب اللہ کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے نے شہریوں کو مشورہ دیاہے کہ وہ جب بھی اے ٹی ایم استعمال کریں تو مشین کو اچھی طرح دیکھ لیں،خفیہ کیمرے کے ذریعے پن کوڈ لیا جاتاہے اور ایم سی آر مشین کے ذریعے ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے،خریداری اور بل کی ادائیگی کے دوران بھی اپنے سامنے کارڈ استعمال کریں ۔نیکٹا نے سٹیٹ بینک کی جانب سے بھی اے ٹی ایم مشین کے پاس سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کی ہدایت کردی ہے ۔
تازہ ترین