کراچی (جنگ نیوز)جیونیوز کے پروگرام ”خبرناک“ میں ہفتے کو لال حویلی کے باہر شیخ رشید (ڈمی) کی جانب سے سجنے والی ”محفل یاراں“ کا احوال پیش کیا جائے گا۔ اس دوران شیخ رشید (ڈمی) سمیت دیگر شرکاءکا کہنا تھا کہ ”پکانے والی کوئی نہیں مگر کھانے والی ہے، وزیراعظم بنے بنا کئی سردیاں بیت گئی ہیں، جس دور میں لٹ جائے میاں اُس دور کے عمران سے کوئی بھول ہوئی، سڑکوں کے جلاؤ گھیراؤ دِکھتے ہیں دلوں کے ”پانبڑ“ کیوں نہیں؟۔ پروگرام کے دوران جن دیگر موضوعات پر بات ہوگی اُن میں ”کپور خاندان کا چراغ گ±ل اور لال حویلی میں کھانے پکانے کے برتن جمع ہونے لگے“ شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور پروگرام علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات 11 بجکر 5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔