کراچی(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ کروں گا، عمران خان کی حکومت لا کر دکھاؤں گا، ایسا نہ کرسکوں تو میرا نام بدل دیں، سیاست بھی چھوڑ دوں گا،جڑانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 30مارچ سےحکومت کک مارچ ہو جائے گی، فروری میں چوروں کوہتھکڑیاں لگیں گی،وہ جیلوں میں ہوں گے،70 سال میں40 ارب روپےکاقرضہ لیاگیا۔