• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت نے طاہرالقادری کی ملاقات کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی ہے۔ یہ ملاقات اتوار کو لاہور میں ہو گی جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے بات چیت ہو گی۔ پاکستان مسلم لیگ کے قائدین کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور سینیٹر کامل علی آغا بھی ہونگے۔
تازہ ترین