ملتان (سٹاف رپورٹر) مسیحی برادری نےامریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کوغیر منصفانہ عمل قراردیا ہے اس سےعرب دنیا میں عدم استحکام پپدا ہوگا، اس حوالے سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا بیان عالمی امن وسلامتی کے لئےخطرناک ہے ملتان ڈایوسیس چرچ آف پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔