راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)رورل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی کو 48کروڑ35لاکھ روپے فراہم کئےجائیں گے۔جس کیلئے441سکیموں کی منظوری دیدی گئی ہے۔ادھر ذرائع کے کہنا ہےکہ صاف دیہات پروگرام میں راولپنڈی کارکردگی کے حوالےسے صوبہ میں دوسرے نمبر پر آیا ہے۔پہلے نمبرپر گجرات اور تیسرے پر گوجرانوالہ ہے۔جبکہ ڈی ایم جی گروپ کے افسران کے حوالے سےمشہور ضلع منڈی بہائوالدین آخری نمبر پرہے۔ذرائع کےمطابق رورل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت راولپنڈی اربن(میونسپل کارپوریشن کی 46یونین کونسلوں)کیلئے51سکیموں پر 115ملین روپے،راولپنڈی رورل(سابقہ پوٹھوہار ٹائون) کی 43یونین کونسلوں کیلئے191سکیموں کیلئے107اعشاریہ500،گوجرخان کی 36یونین کونسلوں کیلئے36سکیموں پر90ملین روپے،کہوٹہ کی گیارہ یونین کونسلوں کیلئے بارہ سکیموں پر27ملین روپے،کلر سیداں کی دس یونین کونسلوں کیلئے29سکیموں پر25ملین روپے،ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں کی 18سکمیوں پر20ملین روپے،کوٹلی ستیاں کی چھ یونین کونسلوں کی چھ سکمیوں پر پندرہ ملین روپے،مری اربن(میونسپل کارپوریشن) اور مری رورل کی 14یونین کونسلوں کیلئے17سکیموں پر 35ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔اسی طرح گوجرخان اربن(میونسپل کمیٹی )کے19وارڈز کیلئے19سکیموں پر 9اعشاریہ500ملین روپے،کوٹلی ستیاں اربن کی 19وارڈز کیلئے19سکیموں پر9اعشاریہ500ملین روپے،کہوٹہ کے چودہ وارڈز کیلئےچودہ سکیموں پر سات ملین روپے،ٹیکسلا کے 22وارڈز میں پانچ سکیموں پر گیارہ ملین روپے،کلرسیداں کے23وارڈز کیلئے24سکیموں پر11اعشاریہ500ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔سکیموں کی منظوری ہوچکی ہے۔ماضی کے ترقیاتی پیکجز کی طرح رورل ڈویلپمنٹ پروگرام میں بھی اپوزیشن کو نظر انداز کیا گیا ہے۔