عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی حالات بہت خراب ہیں، کرپشن تب ختم ہو گی جب کرپٹ افراد کو پھانسی دی جائے گی۔
لاہور ہائیکورٹ میں اے پی سی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہاکہ 4 سال میں اربوں ڈالر کے قرض لیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کوئی وزارت نہیں چل رہی، جو بھٹو کے ساتھ تھے وہی مشرف، ق لیگ اور ن لیگ کے بھی وزیر ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جمہوریت پر ڈاکا مارنے والے ہی جمہوریت کے چیمپئن بنے، ہم سب نے پاکستان کے آئین کی حفاظت کرنی ہے،سپریم کورٹ کو پاکستان کا سب سے اول ادارہ سمجھتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ یہاں گرمیوں میں گیس اور سردیوں میں بجلی ملتی ہے، اگر گرمیوں میں بجلی اور سردیوں میں گیس ملے تو جمہوریت قائم رہے گی،پاکستان میں 60 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں۔