کوئٹہ (آن لائن) صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی آج پیر کوضلع قلعہ عبداللہ چمن کا دورہ کریں گے جہاں وہ کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنیں گے اس کے علاوہ صوبائی محتسب عبدالغنی خلجی ڈسٹرکٹ ہسپتال ‘ پولیس اسٹیشن جوڈیشل لاک اپ‘ سکول اور دیگر اداروں کا دورہ اور ضلعی افسران کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔