• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دے دیا

Accountability Court Declared Ishaq Dar As Proclaimed Offender

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دے دیا، فیصلہ ان کی عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر سنایا گیا، اسحاق ڈار کے خلاف آمدن کے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے نیب ریفرنس کی سماعت کی ۔ اس موقع پر وکیل صفائی کی جانب سے اشتہاری قرار دینے کی درخواست کی مخالفت کی گئی اور اسحاق ڈار کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کی ایم آر آئی کا انتظار تھا، سینے میں اب بھی تکلیف ہےاور میڈیکل رپورٹ کے مطابق دل کی شریان میں بھی معمولی سا مسئلہ ہے۔

وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کے مزید ٹیسٹ ہوں گے، نیب نے اب تک میڈیکل رپورٹ کی تصدیق نہیں کرائی جب کہ وارنٹ کی تعمیل لاہور کے ایڈریس پر کی گئی جبکہ وہ تو وہاں رہتے ہیں نہیں۔

اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق نے کہا کہ ملزم کو تمام عدالتی کارروائی کا علم ہے اس لئے وارنٹ لندن بھجوانے کی ضرورت نہیں ہے۔

عدالت نے اسحاق ڈار کی جانب سے استثنا کی متفرق درخواست بھی مسترد کردی۔

تازہ ترین