کراچی میں سپرہائی وے پر نئی سبزی منڈی کے قریب واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی ۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ، ریسکیو اداروں کی ایمبولینسیں اور پولیس آگ لگنے کی جگہ پہنچ گئیں۔
فائر بریگیڈ کی 6گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں ، فی الحال آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والےنقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔