اسلام آباد (نیوز ایجنسیز) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سانحہ ماڈل ٹاون کے ٹھیکیدار نہ بنیں، جواب دیں کہ پارلیمنٹ پرحملہ اور پولیس کو کیوں مارا تھا۔ پیر کو مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آج بھی کنٹینر پرکھڑے ہیں جبکہ خیبرپختونخواکے اسکولوں میں کم اندراج کی وجہ سے ایک ہزار اسکول بند ہو گئے ہیں، عوام پارلیمنٹ اور قانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کرنے والے کی سزا کے انتظار میں ہیں،۔