• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پشاور کے کلاس تھری اور فور ملازمین کامظاہرہ

پشاور( خبر نگار خصوصی) جامعہ پشاور کے کلاس تھری اور فور ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے،مظاہرین نے بازئوں پر سیاہ پٹیا ں باندھی ہو ئی تھیں اور ہاتھوں میں پلے کارڈ زو بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر کلاس تھری اور فور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ جامعہ میں10- 2008 ء کے دوران تقریباً500 کلاس تھری اورفور ملازمین عارضی بنیادوں پر بھرتی ہوئے تاہم آج تک انہیں مستقل نہیں کیاگیا جوکہ سراسر زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مستقلی چاہتے ہیں اور اپنے حق کیلئے آخری حد تک جدوجہد کرینگے بعد ازاں، جامعہ پشاور کی انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں تحریری طورپر یقین دہانی کرائی کہ انہیں ایک مہینے کے اندر اندر مستقل کیا جائے گا،جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔
تازہ ترین