کانگریس رہنما الپیش ٹھاکر نےنریندر مودی کی رنگت کونشانہ بنا ڈالا، کہا وزیراعظم کا رنگ امپورٹڈ مشرومز کھانے کی وجہ سے گلابی ہے۔
گجرات انتخابی میں ریلی سے خطاب میں کانگریس رہنما نے کہا کہ نریندر مودی روازنہ تھائی لینڈ سے درآمد شدہ 5 مشرومز کھاتے ہیں، جن کی مالیت 4 لاکھ روپے بنتی ہے۔
بھارتی رہنما منی شنکر ایئر کے بعد ایک اور کانگریس رہنما الپیش ٹھاکر کا کہنا ہے کہ انہیں کسی نے کہا کہ مودی روزانہ ایسی چیز کھاتےہیں جو غریبوں کی پہنچ سے بھی دور ہے۔
اس موقع پرانہوں نے تھائی لینڈ کی مشرومز کا ذکر کیا، کہا کہ ایک کی قیمت 80 ہزار روپے ہے جبکہ وہ روز 5 کھاتے ہیں، یوں صرف رنگ گورا کرنے ایک چیز پر 4 لاکھ روپے روزانہ خرچ آتا ہے۔
الپیش ٹھاکر کا کہنا تھا کہ مودی کی رنگت تبدیل ہونے کی شاید یہی وجہ ہے ورنہ تو وہ ان کی طرح سانولے سلونے سے تھے۔