• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”خبرناک“ کی میزبان عائشہ جہانزیب کیلئے لندن میں ”بہترین ٹی وی میزبان “ کا عالمی ایوارڈ

کراچی (جنگ نیوز)”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کی میزبان عائشہ جہانزیب کو لندن میں بہترین ٹی وی میزبان کے عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 9ویں پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب گزشتہ دنو ںکنگسٹن میں منعقد ہوئی ۔عائشہ جہانزیب گذشتہ برس بھی اس ایوارڈ کیلئے نامزد کی گئی تھیں عائشہ جہانزیب نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خیا لا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری اس کامیابی کے پیچھے بہترین پروڈکشن ٹیم اور ”خبرناک“ کے تمام فنکاروں کی انتھک محنت اور کاوشیں شامل ہیں۔ اس دوران اُنہوں نے میر محمد علی، سلیم البیلا، آغا ماجد، واجد خان، شیری ننھا اور حسن مراد کی صلاحیتوں کا بھی کھل کر تذکرہ کیا۔
تازہ ترین