وزیر خارجہ خواجہ آصف کا برطانیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہیں کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری نہ کریں یا انتخابات ملتوی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنا ایجنڈا لگ بھگ 70 سے 80 فیصد پورا کرچکی ہے اور اپوزیشن پارٹیوں کا مخالفت کرنا جمہوری حق ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
میاں نواز شریف کے قوم سے کیے گئے سارے وعدے ایفا ہونگے، نواز شریف سے ملیں گے مگر بہت اہم اور بڑی ملاقات کی بات غلط ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نیب کا اپنا عمل ہے جہاں جانا چاہیں جاسکتے ہیں، نیب کا حق ہے ہمارے خلاف الزامات ثابت کریں اور ہمارا حق ہے اپنا دفاع کریں، پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا ہے۔
تاہم ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم ہورہی ہے جلد تمام مسائل پر قابو پالیں گے، کرنسی میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔
ملک میں جمہوریت کے غیر مستحکم ہونے کا تاثر غلط ہے۔