• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیسکو کا اسسٹنٹ لائن مین بجلی کے پول سے گرکر ہلاک

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) اے سیکشن تھانے کی حدود لطیف آباد نمبر 11میں حیسکو علامہ اقبال سب ڈویژن کا نوجوان اسسٹنٹ لائن مین بجلی کے پول پر کام کے دوران نیچے گرنےسے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لطیف آباد نمبر 11میں خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کیلئے بجلی کے پول پر چڑھنے والا علامہ اقبال سب ڈویژن حیسکو کا اسسٹنٹ لائن مین 28سالہ کاشف حامد کام کے دوران اچانک زمین پر آگرا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر بھٹائی اسپتال لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ضروری ٹیسٹ کیلئے ہلال احمر اسپتال لے جایا گیا، ٹیسٹ کے بعد بھٹائی اسپتال سے واپسی کے کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ حیسکو ترجمان نے کہا ہے کہ متوفی ملازم تین بچوں کا باپ اور امانی شاہ کالونی لطیف آباد نمبر 11کا رہائشی تھا‘ ہلاکت بجلی کے پول سے گرنے کے باعث ہوئی ہے۔
تازہ ترین