• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن :فلم اسٹار وارز دی لاسٹ جیدی کارنگا رنگ پریمیئر

برطانوی دار الحکومت لندن میں ہالی ووڈ بلاک بسٹر اسٹار وارز سلسلے کی آٹھویں فلم دی لاسٹ جیدی کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی کانسرٹ ہال میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں برطانوی شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم نے بھی کاسٹ کے ہمراہ ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔دونوں شہزادے اسٹار وارز سیریز کے مداح ہیں جبکہ گذشتہ برس انہوں نے برطانوی اسٹوڈیو کے دورے کے دوران فلم کے سین بھی فلمائے تھے۔

ریان جانسن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو جدید روبوٹس اور اْڑن طشتریوں پرسوار ہوکر نئے خلائی مشنز پر روانہ ہونگے۔فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں مارک ہیمل،کیری فشر،ایڈم ڈرائیور، ڈیزی ریڈلے اور جان بویگاسمیت دیگر شامل ہیں۔

فلم کے پروڈیوسرہالی ووڈ کو جراسک پارک جیسی کئی کامیاب فلمیں دینے والی کیتھلین کینیڈی ہیں جبکہ یہ فلم والٹ ڈزنی پروڈکشنز کے بینر تلے15دسمبر کونمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

 

تازہ ترین