نئی دہلی ( جنگ نیوز) بھارتی ریاست گجرات اور پماچل پردیش میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، ایگزٹ پول کے مطابق دونوں ریاستوں میں حکمراں جماعت بی جے پی کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں، گجرات میں بی جے پی کی جانب سے 100 سے زائد نشستیں جیتنے کا امکان ہے جبکہ کانگریس کے صرفذ 70 نشستوں پر کامیابی کے امکانات ہیں۔