کراچی (سیدمحمد عسکری/ اسٹاف رپورٹر) وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فیلو شپ آف دی کالج آف فزیشن اینڈ سرجن (ایف سی پی ایس) کو پی ایچ ڈی کے مساوی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہےکہ ایف سی پی ایس ڈاکٹرل اسکالرکو سپروائز نہیں کرسکتا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی ایشور ینس کے مطابق تعلیمی لحاظ سے ایف سی پی ایس، ایم فل ایم ایس کے مساوی ہے پی ایچ ڈی کے مساوی نہیں ہے. پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کے لئے ضروری ہے کہ متعلقہ شعبے میں 3؍ فل پی ایچ ڈی اساتذہ ہوں جبکہ ایم فل/ایم ایس / ایم بی اے شروع کرنے کے لئے 2؍ پی ایچ ڈی اساتذہ کا ہونا ضروری ہے ایف سی پی ایس کے حامل پی ایچ ڈی سپروائز نہیں کرسکتے ہیں تاہم وہ ایم ایس/ ایم فل / پی ایم ڈی پروگرام شروع کراسکتے ہیں لیکن ڈاکٹرل اسکالر کے سپروائزرز بننے کے لئے پی ایچ ڈی ہونا لازمی ہے۔