اسلام آباد(اے این این ) مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے انکشاف کیا ہے کہ کارگل جنگ پر پرویز مشرف نے دھوکہ دیا، وہ نیا محاذ کھولنے پر جواب بھی نہ دے سکا،سابق آمر پرویز مشرف نے کارگل جنگ پر دھوکہ دیہی سے کام لیا،اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو کیل سیکٹر کی ایک سڑک پر بریفنگ دے کر کارگل پر چڑھائی کی جس کا ملک کو نقصان ہوا،اس وقت کے آرمی چیف نے پاک فضائیہ اور بحریہ کو بھی اعتماد میں نہیں لیا،جب وزیر اعظم کو پتہ چلا تو پھر کہا بے شک فوج واپس بلا لیں۔مشرف نے اپنی کتاب میں جو تصویر لگائی ہے وہ کارگل نہیں کیل سیکٹر کی ہے، وہ بھی جعلی ہے۔کارگل جنگ سے متعلق پرویز مشرف کے دعوے کے بارے میں راجا ظفر الحق نے نیا انکشاف کر دیا، اور کہا ہے کہ نواز شریف کو کارگل جنگ کا شروع ہونے کے بعد علم ہوا، پاک فضائیہ اور بحریہ کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔