راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے جہلم روڈ پر ڈیوائیڈر اور گرین بیلٹ کی صفائی کے دوران نکالی جانے والی مٹی اُدہر ہی اتنی اہم شاہراہ پر پچھلے ایک ماہ سے پڑی ہوئی ہے۔ یہ مٹی بارش کے باعث کیچڑ بن جاتی ہے جبکہ موسم خشک ہونے پر گاڑیوں کے ٹائروں کے ساتھ اُڑ کر آلودگی کا باعث بن رہی ہے مگر اس کو اٹھانے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ گالف کلب سے فوجی فائونڈیشن چوک تک گرین بیلٹ اور ڈیوائیڈر کی صفائی کا کام پچھلے دو ماہ سے جاری ہے، کچھ حصہ سے ایک ماہ کے بعد مٹی اٹھائی گئی ہے جبکہ روڈ کے زیادہ حصے کے ساتھ اب بھی مٹی پڑی ہوئی ہے۔