اسلام آباد(صباح نیوز)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان ایماندار انسان ہے جبکہ مسلم لیگ ن کو ملکی سیاست سے نکال دینا ضروری ہو گیا ہے۔موجودہ حکومت کو جلد از جلد رخصت کر دینا چاہیے۔ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان ایماندار انسان ہے، وہ سیاسی غلطی تو کر سکتا ہے لیکن کرپشن نہیں کر سکتا تاہم مسلم لیگ ن کو ملکی سیاست سے نکال دینا ضروری ہو گیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے،عمران خان اورنواز شریف کا موازنہ کرنا درست نہیں،نواز شریف کیخلاف فاضل عدالت کا فیصلہ بالکل درست تھا جبکہ موجودہ حکومت کو جلد از جلد رخصت کر دینا چاہیے۔