• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کیلئے عزم اورلگن ضروری ہے،آرپی او ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)آرپی اومحمد ادریس نے پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان میں زیر تر بیت ریکروٹس پولیس ریسپانس یونٹ ، ڈر ل کورس کے جوانوں کو خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی فلاح اور عوام کی خدمت اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بطریق احسن سرانجام دینے کیلئے آپ کا عزم ،لگن اور پیشہ وارانہ علم اشد ضروری ہے ۔ ریجنل پولیس آفیسر ملتان نے زیر تربیت جوانوں کو اپنی پیشہ وارانہ زندگی سے متعلق مختلف تجربات اور واقعات بتائے اور کہاکہ آپ کی خوش نصیبی ہے کہ آپ کو محکمہ پولیس کے بہترین ادارہ پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان سے تربیت حاصل کرنے کا موقع ملا ہے اور امید ظاہر کی کہ پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان سے تربیت مکمل کرکے ایک اچھے اور باصلاحت پولیس آفیسرکی حیثیت سے ملک و قوم کی خدمت کریں گے ۔
تازہ ترین